Live Updates

علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ، توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 مئی 2025 17:07

علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ، توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویزملک نے کہاکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعے میں آذربائیجان کی جانب سے بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کی سپورٹ کی قدر کرتے ہیں۔

سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان کے ساتھ معاشی اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر زور دیا،وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک باکو انرجی ویک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار اپ اسٹریم پاکستانی حکام کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سفیر فرہادوف نے پاکستان کے ساتھ معاشی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور توانائی کے رابطے اور ترقی کے مشترکہ وڑن پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہم اپنے تاریخی بھائی چارے کو معاشی تعاون، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں شراکت داری کے ذریعے مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ وزیرِ پٹرولیم نے آنے والے باکو انرجی ویک میں شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پائیدار توانائی کی ترقی کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیں گے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار اپ اسٹریم پاکستانی حکام کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کر رہی ہے، جو دونوں ممالک کے لیے نئے مواقع کی راہیں ہموار کریں گے۔ دونوں فریقوں نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مستقبل کے تعاون کو لے کر مثبت امید کا اظہار کیا جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا اور خطے میں توانائی کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات