Live Updates

وزیر صحت مصطفی کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات،عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر گفتگو

جمعرات 22 مئی 2025 17:38

وزیر صحت مصطفی کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات،عوام کو طبی اور انسانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد ابو رمضان سے ملاقات کی جس میں غزہ کیلئے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا۔

وزیر صحت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، یہ نسل کشی پر مبنی مہم اور مظالم فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات