Live Updates

دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی یا رہتی ہے،خواجہ آصف

جمعرات 22 مئی 2025 18:33

دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی یا رہتی ہے،خواجہ آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام کو پوری قوت سے کچلا جائے گا، جس طرح بھارت بے عزت ہوا وہ پاکستان کو اسی طرح انگیج رکھنا چاہتا ہے، اس طرح کے رد عمل آتے رہیں گے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص بھارتی گجرات سے اٹھا، اس نے لوگوں کو زندہ جلا دیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات