Live Updates

ْبھارت بزدل ،انتہائی مکار و عیار ہے ظاہر اور باطن کا تعین مشکل ہے، پیر محمد مظہر سعید شاہ

گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

جمعرات 22 مئی 2025 20:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے۔ ہمارا دشمن ہندوستان نہ صرف بزدل بلکہ انتہائی مکار اور عیار ہے جس کا ظاہر اور باطن کا تعین کرنا مشکل ہے۔ گودی میڈیا کا فریب کاری اور جھوٹ میں کوئی ثانی نہیں، یہ بات دنیا نے بھی تسلیم کر لی ہے۔

ہم کسی دکھاوے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اللہ کی نصرت و تائید ہو تو 313 ہزاروں کے لشکر پر بھاری ہوتے ہیں۔دوایٹمی ممالک میں جنگ کاخطرہ بدستور موجود ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ہندوستان کے تسلط سے آزادی تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلحکومت مظفرآباد کے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی، سابق صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، سیکرٹری جنرل اے کے این ایس راجہ امجد خان، ظہیر احمد جگوال، سرفراز خواجہ، نصیر انور، تنویر تنولی، خواجہ محسن، شہزاد لولابی شامل تھے۔ جب کہ اس موقع پر ناظم تعلقات عامہ راجہ حسین منہاس، محکمہ اطلاعات کے آفیسران محمد بشیر مرزا، سید آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان،سردار شمیم انجم عزیز، ساجد نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ مسئلہ کشمیر ہنگامی بنیادوں پر حل کرایاجائے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو، آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جوکہ اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق کشمیریوں کو ملنا چاہئے۔ انہوں نیکہا کہ پاکستان کی پالیسی اورکوشش یہ رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی رائے کے مطابق حل کیاجائے،لیکن مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے، جو مسئلہ حل ہی نہیں کرناچاہتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں میں جب ظلم وستم حد سے بڑھتا ہے توآزادی کے متوالے بندوق اٹھانے پرمجبورہوجاتے ہیں،پھرتحریکیں اپناراستہ خودبناتی ہیں۔بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے اپنی ہٹ دھرمی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے اورمسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیاجائے۔ازاں بعد سینٹرل پریس کلب کے صدر واحد اقبال بٹ، نعیم چغتائی اور انصر خواجہ نے بھی وزیر اطلاعات سے ملاقات کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات