Live Updates

مولانا طارق جمیل کی ہزارہ یونیورسٹی ڈھوڈیال آمد،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن علی خان و دیگر سٹاف نے استقبال کیا

جمعرات 22 مئی 2025 19:35

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)عالمی مبلغ سلام مولانا طارق جمیل کی ہزارہ یونیورسٹی ڈھوڈیال مانسہرہ آمد،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن علی خان اور دیگر سٹاف نے استقبال کیا۔مولانا طارق جمیل نے اسلامک سنٹر میں منعقدہ طلبا وطالبات اور ایمپلاز کی تقریب میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی ڈھوڈیال مانسہرہ کے اسلامک سنٹر میں منقعدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اس لے نوجوان اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں پیدا کرکے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی اطاعت کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت اورلاپرواہی نے ج طلبا وطالبات کو اکھٹا تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کردیا ہے یہ اسلام میں جاز نہیں ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ طالبات کے لے علیحدہ اور طلبا کیلے علحدہ علم حاصل کرنے کے مواقع میسر کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول بنانا ہوگا کہ بیرون ممالک والے بھی انگریزی بولنے کے بجائے اور ان ممالک سے حاصل ہونے والی ڈگریوں کے مقابلوں میں پاکستان کے تعلیمی اداروں سے حاصل ہونے والی ڈگریوں پر فخر کرسکیں۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ تفرقوں میں پڑنے کے بجائے ایک امت بن کر قرن اور سنت کے مطابق دین اسلام پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔ابھی سے ہی اپنے گناہوں پر نادم ہوکر توبہ کرلیں اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو پہچانو،اللہ کے پہچاننے میں ہی نجات ہے اللہ نے جنت میں داخل ہونے کی چابی اپنے پیارے محبوب حضرت محمد کے پاس رکھی ہے اس لے اللہ اور نبی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے دنیا اور خرت میں کامیابی ملے گی۔

طلبا وطلبات اپنے اخلاق درست کریں جنت جانے والوں اکثریت حسن اخلاق پر عمل کرنے والوں کی ھوگی دین اسلام کی بنیادی اکائی انسان کا خلق ہے جس اخلاق اچھے ھوں گے وہ ھی کامیاب ھوں گے نماز پنجگانہ کا اہتمام کریں اور جھوٹ سے اجتناب کریں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات