د* جمعیت علماء اسلام صوبے کے اخباری صنعت کیساتھ کھڑی ہے، یونس عزیز زہری

ؔایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری سے ملاقات

جمعرات 22 مئی 2025 22:15

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری سے ملاقات ۔وفد میں حاجی عبدالغفار لانگو ،مرتضیٰ ترین ،فاروق لانگو ،مدثر ندیم ،ملک بشیر احمد شاہوانی اور سلمان احمد شامل تھے۔ ایکشن کمیٹی کے وفد نے اپوزیشن لیڈر کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے اخباری صنعت کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوگا اور پہلے سے ہی تباہی کے دہانے پر موجودہ صوبے کی واحد اخباری صنعت بندش کا شکار ہوجائے گی ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے جدوجہد کی ہے ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام آپ کے مطالبات کو ہر فورم پر بلند کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کے اخباری صنعت کیساتھ کھڑی ہوگی ۔ جبکہ دوسری جانب ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا ۔ احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے نمائندگان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔