Live Updates

ٓپیپلزپارٹی کا ویژن روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہے نہ کہ محدود کرنا،سردار نوراحمد بنگلزئی

ؔ صنعتی یونٹس نہ ہونے کی وجہ سے اخبارات جرائد کا انحصار حکومتی اشتہارات پر ہی ہے ،ایکشن کمیٹی کی بریفنگ

جمعرات 22 مئی 2025 22:15

ؒ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2025ء) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد کی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار نوراحمد بنگلزئی سے ملاقات۔وفد میں ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین اور پریس سیکرٹری مدثر ندیم اور دیگر شامل تھے۔ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے وفد نے سردار نوراحمد بنگلزئی کو حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے،اخباری صنعت اور اخبار فروشوں کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی اخباری صنعت سے پانچ ہزار خاندان وابستہ ہیں صنعتی یونٹس نہ ہونے کی وجہ سے اخبارات جرائد کا انحصار صرف حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر ہی ہے جبکہ بلوچستان کا اشتہاراتی بجٹ بھی دوسرے صوبوں کی نسبت انتہائی کم ہے اس کے علاوہ دیگر مشکلات بھی درپیش رہتی ہیں ان تمام مشکلات کے باوجود اخبارات و جرائد اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے صوبے کے اشاعتی ادارے بحران کا شکار ہوکر بندش کی جانب چلے جائیں گے اور بڑا تعلیم یافتہ طبقہ بیروزگار ہونے سے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سردار نوراحمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے اور یہاں کے عوام کی ترقی چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا ویژن ہی روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہے نہ کہ ان کو محدود کرنا۔ سردار نوراحمد بنگلزئی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ایکشن کمیٹی کے تحفظات سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ضرورآگاہ کرونگا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات