
”میں اپنا وعدہ نبھا رہاہوں“ آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں نیا نغمہ ریلیز کردیا
دل سوز شاعری، ملی جذبے سے لبریزسحر انگیز گلوکاری کے باعث نغمہ سوشل میڈیا پر چھا گیا، یہ نغمہ 1965 کی اس جنگی فضا کی یاد تازہ کرتا ہے جب پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا
فیصل علوی
جمعہ 23 مئی 2025
11:28

(جاری ہے)
یہ سن 1965 کی اس جنگی فضا کی یاد تازہ کرتا ہے جب پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔
نغمہ ان بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ان عظیم قربانیوں کی بدولت آج بھی سربلند ہے۔ نغمے کے ذریعے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بزدل رات کی تاریکی میں وار کیا کرتے ہیں جب کہ بہادر قومیں اور ان کی افواج میدان جنگ میں اعلان کر کے اترتی ہیں۔نغمے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا اور یہ نغمہ مختلف پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ عوام کی جانب سے اسے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اسے پاکستان کی ملی نغموں کی تاریخ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیاتھا۔ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ جنگی ترانہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیاتھا جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے تھے۔نغمہ کے جوشیلے بول ”غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم“ نے چار چاند لگا دئیے تھے۔ پاکستان دین اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا تھا۔دل گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر
-
شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے
-
کسانوں پر مزید 40 سے 50 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ
-
ماہ رنگ بلوچ کا چہرہ بےنقاب، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسیز ہیں
-
وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
-
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل،10جون کو پیش کیا جائیگا
-
800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا
-
ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی
-
چین پاکستان اور افغانستان: سہ فریقی ملاقات کتنی اہم
-
ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر پابندی، چین کا رد عمل
-
کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
بھارت دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے، خضدار حملے میں بھی فتنہ الہندوستان ملوث ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.