Live Updates

سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززکیلئے بنائی گئی پالیسیزکے متعلق زیادہ سے زیادہ کاروباری طبقے کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے، وقاص باجوہ

جمعہ 23 مئی 2025 12:04

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سٹیٹ بینک،فیصل آباد کے چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کی سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائززکیلئے بنائی گئی پالیسیزکے متعلق زیادہ سے زیادہ کاروباری طبقے کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ حکومتی سہولیات سے بھرپور استفادہ کرسکیں۔ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اشترک سے منعقدہ سیمینارسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا اور میری ٹیم کا یہ ویژن ہے کہ کاروباری طبقے کو لون سکیم سے مستفید ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مس قر اةلعین نے اپنی پریزنٹیشن میں جتنی بھی لون سکیمز آپ کو بتائی ہیں ان میں کم سے کم مارک اپ اور کم سے کم ڈاکومنٹیشن رکھی گئی ہے اور اس میں چھوٹے کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات و مراعات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور میں آپ کو یہاں ترغیب دوں گا کہ آپ کمرشل بنکوں سے ہائی مارک اپ پر لون لینے کی بجائے اسٹیٹ بنک سے جاری کردہ ان لون اسکیمزسے فائدہ اٹھائیں اور میں آپ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن حافظ ناصر بشیر نے سیمینارسے خطاب میں کہاکہ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز ہمارے بزنس کا ایک اہم جزو ہے اور بڑی صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ چھوٹی صنعتوں کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ہم نے اپنے ممبران کیلئے یہ سیمینار منعقد کیا ہے اورہماری خوش نصیبی ہے کہ آج چیف منیجر اسٹیٹ بنک اور ان کی ٹیم یہاں موجود ہے اور میں چیف منیجرکے اس تعاون کا مشکور ہوں۔

ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بنک مس قراةلعین نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ مختلف اسکیمز بارے ہاؤس کو بریف کیا۔ سیمینار کے اختتام پر سابق صد ربلال وحید شیخ نے معزز مہمانان گرامی چیف منیجر وقاص کاشف باجوہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان اور سٹیٹ بنک کا ایک انتہائی اہم مؤثر اقدام ہے اور اس میں وقاص کاشف باجوہ کی خدمات قابل تحسین ہیں کیونکہ وہ خود بزنس کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سیمینارسے نائب صدر نوید الحسن چوہان،جنرل سیکرٹری محمود الٰہی،جوائنٹ سیکرٹری علی رضا کمال،فنانس سیکرٹری،غفار احمد ڈپٹی چیف منیجر مس قراةلعین نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے معزز مہمانان گرامی اوران کی ٹیم کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات