Live Updates

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانیوالی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور قلندرز کے بیٹرز نے رواں سال اب تک پی ایس ایل 10 میں 103 چھکے لگائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 مئی 2025 13:04

لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانیوالی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ کی سابقہ چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ میں 2 سیزن میں 100 سے زائد چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
سال 2022ء اور 2023ء میں یکے بعد دیگرے پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے بیٹرز نے رواں سال اب تک پی ایس ایل 10 میں 103 چھکے لگائے ہیں ، آج لاہور کا مقابلہ دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا اور اس کے بیٹرز کے پاس ان چھکوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔

 
اس سے قبل لاہور قلندرز کے بیٹرز نے پی ایس ایل 2023ء میں بھی 100 چھکے لگائے تھے۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 
فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ 
کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔

 
کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ 16، محمد نبی 16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔ 
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات