Live Updates

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اندرونی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

جمعہ 23 مئی 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو جو جارحیت کی، اس کا پاکستان کی فضائیہ نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 9 اور 10 مئی کو بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے واضح اور مضبوط ردِعمل نے بھارت کو سیز فائر پر مجبور کیا۔ تاہم یہ محض سیز فائر ہے، جنگ بندی نہیں۔ صورتحال اب بھی حساس ہے اور ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ سیاسی و داخلی اختلافات اپنی جگہ، مگر قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے ایوان میں اپیل کی کہ تمام سیاسی قوتیں قومی مفاد کے لیے یک زبان ہوں اور بیرونی خطرات کا مقابلہ قومی اتفاق رائے سے کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات