Live Updates

یونیورسٹی آف سرگودھا نے زرعی کالج میں سنٹر آف ایکسیلنس فار سٹرس کا افتتاح کر دیا

جمعہ 23 مئی 2025 18:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے زرعی کالج میں سنٹر آف ایکسیلنس فار سٹرس کا افتتاح کر دیا۔ یہ مرکز وزارت تجارت کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے مالی تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔اس مرکز کا باقاعدہ افتتاح سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بھکر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف تھل نے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسرڈاکٹر قیصرعباس نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈاور وزارت تجارت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونیورسٹی کی جانب سے پیش کردہ اشتراکی ماڈل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس مرکز کے قیام میں معاونت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ مرکز خاص طور پر سٹرس کی برآمدات کے لیے ایم آر ایل ٹیسٹنگ سمیت تکنیکی و تجزیاتی خدمات فراہم کرے گا، اور ساتھ ہی تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں،تربیتی و آگاہی سیشنز اور زرعی معیارات کے مطابق کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے مشاورتی خدمات بھی مہیا کرے گا۔ڈاکٹر قیصر عباس نے خواجہ یاسر قیوم، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اور جاوید اقبال، صدر سٹینڈنگ کمیٹی برائے اکیڈمیا انڈسٹری لنکج، سمیت چیمبر کے دیگر معزز اراکین کی جانب سے اس پائیدار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی نمائندگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئیآفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے صنعت و جامعہ کے درمیان مضبوط روابط پران کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کیاختتام پر وائس چانسلر نے سنٹر آف ایکسیلنس فار سٹرس کے قیام میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز اور عملے کے کردار کی تعریف کی۔ تمام شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز سرگودھا کے سٹرس شعبے کی بحالی اور پاکستان سے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات