Live Updates

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کینٹ میں اے پی ایس خضدار کے شہید طلباءکیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 23 مئی 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کینٹ میں خضدار آرمی پبلک سکول کے معصوم طلباءکی بس پر دہشتگرد حملے میں شہید و زخمی ہونے والے طلبہ کیلئے دعائیہ تقرب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن بلوچستان اور سربراہ سکول ہذا عبدالرشید جوگیزئی کی ہدایت پر سکول اسمبلی میں آرمی پبلک سکول خضدار کی معصوم بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں، جو معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، ہم سب کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا ، ہم ملک دشمن قوتوں کو یہ میسج دیتے ہیں کہ وہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سکول کے دیگر سٹاف ممبران اور طلباءنے آرمی پبلک سکول کے شہید و زخمی طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بعد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات