Live Updates

سیالکوٹ ٹیکس بار کے وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،صدر سیالکوٹ بار

جمعہ 23 مئی 2025 22:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ٹیکس بار ہماری فیملی کا حصہ ہے۔ سیالکو ٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل او ر ان کے حل کےلئے ٹیکس بار کے منتخب صدر حامد حسن، سیکرٹری شیراز اسلم چوہدری ودیگر عہدیداران کے ساتھ مل کر ہمہ وقت کوشاں رہوں گا۔

سیالکوٹ ٹیکس بار کے وکلاءکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ وکلاءکی فلاح وبہبود اور عزت وقار میں اضافہ کےلئے دن رات کام کررہے ہیں اور ممبران بار کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اللہ وڑائچ نے بار لائبریری میں سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے سیکرٹری چوہدری محمد افضال اسلم ،صدر ٹیکس بار حامد حسن ،سیکرٹری ٹیکس بار شیراز اسلم چوہدری ،ممبر پنجاب بار کونسل و ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان شمشاد احمد باجوہ ،سینئر نائب صدر ارشد نواز مان ،سابق صدر ٹیکس بار شکیل احمد خان ،عاطف چوہدری ،سابق سیکرٹری ٹیکس بار عثمان رضا،محمد فراز راجہ ،نائب صدر ٹیکس بار امجد علی ،سابق صدر بار شاہد محمود میر،حاجی عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات