Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 24 مئی 2025 16:43

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں فوجیوں کیطرف سے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں، اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) کی مشترکہ ٹیموں نے کشتواڑ، راجوری، پونچھ، ادھم پور اور رام بن اضلاع میں گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

کشتواڑ کے علاقے چھاترو سنگھ پورہ کے گھنے جنگلات میں بھارتی فورسز کا آپریشن آج مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن میں ہیلی کاپڑبھی حصہ لے رہے ہیں۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی تازہ کارروائی شروع کر دی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات