مہاراشٹر، فورسز نے 4مائو علیحدگی پسند ہلاک کر دیے

ہفتہ 24 مئی 2025 16:43

ممئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بھار ت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں فوجیوں نے 4 افراد کو ہلاک کر دیاہے ۔ فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ مائو علیحدگی پسندتھے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو دریائے اندراوتی کے قریب کاوندے گائوں کے قریب فورسز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ فورسز کو ان لوگوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انکے خلاف آپریشن کیا گیا۔یاد رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے وزارت داخلہ کے حکم پر مائو علیحدگہ پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے ۔ دو روز قبل فورسز نے چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مائوسٹ) کے سربراہ نمبالا کیشو راو ئوسمیت 27 مائونوازوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فورسز نے رواں برس اب تک 190کے لگ بھگ ماﺅ علحدگی پسند ہلاک کیے ہیں۔ گزشتہ برس آج کی ہلاکتوں کے ساتھ، اس سال بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مشتبہ مائو نوازوں کی تعداد تقریباً 190 ہو گئی ہے۔ 2024 میں، 217 مائو علیحدہ پسند مارے گئے تھے۔ مائو بھارت کے علیحدہ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیمیں مائو علیحدگی پسندوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں پر شدید تشویش کااظہار کر رہی ہیں۔