پسند کی شادی کی خواہش،رائیونڈ میں باپ نے 16سالہ بیٹی کو قتل کردیا

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فرار ہونے والے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 24 مئی 2025 18:42

پسند کی شادی کی خواہش،رائیونڈ میں باپ نے 16سالہ بیٹی کو قتل کردیا
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ عمر نے 16سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔