Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاکستان کے قومی جانورمارخور کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 24 مئی 2025 19:14

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاکستان کے قومی جانورمارخور کے عالمی دن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے قومی جانورمارخور کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج ہم فخر سے پاکستان کے قومی جانور مارخور کادوسرا عالمی دن منا رہے ہیں۔اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد مارخور اورجنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ مارخور پاکستان میں چترال، گلگت بلتستان، کوہستان اور ہنزہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مار خور کو ایک عظیم الشان جانور تصور کیا جاتا ہے جو پاکستان کے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔مارخور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہم سب عہد کرتے ہیں کہ نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں گے۔پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات