Live Updates

پاکستانی ٹینس ٹیمیں اے ٹی ایف انڈر 12 اور جنوبی ایشیا انڈر ٹیم مقابلوں میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ

ہفتہ 24 مئی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پاکستانی ٹینس ٹیمیں 26 سے 30 مئی تک شیڈول اے ٹی ایف انڈر 12 اور جنوبی ایشیا انڈر ٹیم مقابلوں میں شرکت کے لیے کولمبو سری لنکا روانہ ہوگئیں۔ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ایونٹ ابتدائی طور پر اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا لیکن پاک بھارت تنازعہ کی وجہ سے اسے کولمبو منتقل کر دیا گیا۔

بوائز ٹیم میں محمد شایان آفریدی، راشد علی بچانی،محمد ابراہیم حسین گل اور محمد نمیر شمسی (کپتان) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرلز ٹیم میں خدیجہ خلیل، شہنور عمر، عنایہ خان، نور ملک (کپتان) شامل ہیں۔پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوز کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، محنت سے کھیلو اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرو۔سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل (ر) نے بھی ٹیموں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات