۔ سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کا سہجہ خانپور میں دیرینہ ساتھی حافظ افتخار اُنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

ہفتہ 24 مئی 2025 20:25

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)سینئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے سہجہ خانپور رحیم یار خان میں اپنے دیرینہ ساتھی حافظ افتخار اُنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں وقاص افتخار اُنڑ، عمران افتخار اُنڑ،سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری الطاف صاحب، مشتاق احمد اُنڑ، اللہ یار اُنڑ، مظہر اُنڑ، نیاز اُنڑ، ڈاکٹر فرید، عبدالشکور، بلال اُنڑ، یاسین اُنڑ اور چوہدری زاہدسمیت علاقے کے عمائدین، مسلم لیگی ورکرز اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔