Live Updates

اماراتی فلکیاتی مرکز نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے یکم ذی الحج اور عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مئی 2025 20:43

اماراتی فلکیاتی مرکز نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2025ء) اماراتی فلکیاتی مرکز نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے یکم ذی الحج اور عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخیں بتا دیں۔ عید الاضحٰی کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ جانے پر ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے سربراہ ابراہیم الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کے امکان ہیں، سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

عیدالاضحیٰ کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں،اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اس پیشن گوئی کے تناظر میں عید قربان پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف 1 اضافی تعطیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کی اس پیشن گوئی کے درست ثابت ہونے کی صورت میں پاکستان میں عید الاضحٰی ہفتے کے روز ہو گی۔ ملک کے بیشتر سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔ یوں عید الاضحٰی کے پہلے 2 ایام ہفتہ وار تعطیلات کے دنوں میں ہوں گے۔ جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف پیر کے روز عید کی ایک اضافہ چھٹی ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی 3 تعطیلات دی گئی تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات