
شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا
محمد علی
اتوار 25 مئی 2025
00:16

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا۔ غیر معمولی موسمی صورتحال کے باعث موٹرویز کو بھی کئی مقامات پر بند کرنا پڑا۔ شدید بارش اور آندھی طوفان کی وجہ سے گرمی کی شدت تو کم ہو گئی، تاہم جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ پنجاب کے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شدید آندھی وطوفان کے باعث ہونے والے نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔
راولپنڈی میں1 ، جہلم 3 ، شیخوپورہ 1 ، ننکانہ صاحب 1 ، سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جاں بحق ہوا ۔ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔ لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہریوں سے التماس کی گئی ہے کہ خراب موسم کے الرٹس کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دینےکا اعلان
-
سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے
-
26ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ پر حملہ ہے، کسی کو بھی کسی کرنل کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے
-
وزیراعلی پنجاب کا طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم
-
بلاجواز سیزیرین؛ شہری اسپتالوں کے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں
-
بحیرہ عرب میں کم دبائو مزید شدید ہوگیا،سسٹم اب ڈپریشن میں تبدیل
-
پاکستان کوکامیابی صرف جنگی محاذ پر نہیں بلکہ عالمی سطح پر سفارتی کامیابی بھی ملی ہے
-
اماراتی فلکیاتی مرکز نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
مطلق العنانیت کی واپسی کے خلاف اتحاد ناگزیر، عبوری بنگلہ دیشی حکومت
-
شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا
-
ایرانی امریکی جوہری مذاکرات کن نکات پر اختلافات کا شکار؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.