
وزیراعلی پنجاب کا طوفان اور بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور ریسکیو کو الرٹ رہنے کا حکم
متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہروں میں ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ کا راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آنے کا نوٹس
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 24 مئی 2025
21:45

(جاری ہے)
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی- ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے-ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ،پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے-مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباددی-مونا خان اور محمد یوسف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے۔
پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔ صوبے میں منعقدہ پہلی پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا۔ پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے۔ خواتین کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے موافق ماحول اور سہولیات مہیاکریں گے۔ ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی نے سندھ کی بیٹی کو بے مثال عزت دی۔ سندھ کی بیٹی کو پنجاب بلا کر عزت افزائی کی اورحوصلہ بڑھایا۔ اپنا میڈل وزیراعلی مریم نواز شریف سے منسوب کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف بہت اچھی وزیراعلی تو ہیں ہی، شاندار خاتون بھی ہیں۔ خواتین کو روتے روتے دیکھایا جاتا ہے یہ حقیقت نہیں،پاکستانی خواتین بہت بہادر ہیں۔ مونا خان نے کہا کہ مریم نوازشریف کی وجہ سے پازیٹو انرجی ملی اوراسی جذبے کے تحت اعزاز حاصل کیا۔ پنجاب کے عوام سے ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے بارے میں تعریف سنی۔ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا احسن اقدام ہے۔ عالمی سطح پر جب بھی اعزاز حاصل کروں گی تو پاکستان اورپاکستان کی بیٹی مریم نوازشریف کا نام بھی آئے گا۔ کوچ محمد یوسف نے کہاکہ لاہور بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال بھی موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.