Live Updates

پاکستان کوکامیابی صرف جنگی محاذ پر نہیں بلکہ عالمی سطح پر سفارتی کامیابی بھی ملی ہے

ہماری فوج نے بھارتی فوج کا ملٹری سطح پر مقابلہ کیا، جبکہ بھارت کی بہادری دیکھیں کہ رافیل لاکرہماری مساجد اور چھ سات سال کے بچے اور بچیوں شہید کیا، ہمارا پہلا وفد یکم جون تک بیرون ملک جائے گا۔ وزیرمملکت مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مئی 2025 21:14

پاکستان کوکامیابی صرف جنگی محاذ پر نہیں بلکہ عالمی سطح پر سفارتی کامیابی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مئی 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے ہمارا پہلا وفد یکم جون تک بیرون ملک جائے گا، پاکستان دنیا کے سامنے کوئی نئی چیز نہیں بلکہ صرف حقائق بیان کرے گا، پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعے کی تیسرے فریق سے تحقیقات کروالیتے، لیکن بھارت نے کہا کہ ہم نے جنگ کرنی ہے۔

  انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے ڈپلومیسی دکھائی اس پر انہیں سلیوٹ کرتا ہوں، ہمیں کامیابی صرف جنگی محاذ پر نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر بھی سفارتکاری کامیابی ملی ہے، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے، جن ممالک کی طرف سے ہمیشہ پاکستان پر یلغار ہوتی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس بار کہیں سے کوئی یلغا رنہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارت مسلسل کہہ ہے کہ سیزفائر ہمارا آپس میں ہوا ہے، اس کا امریکا یا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن امریکی نائب وزیراعظم باربار کہہ چکے کہ ہم نے سیزفائرکروایا ہے۔ ہماری فوج نے بھارت کی فوج کا ملٹری سطح پر مقابلہ کیا، لیکن بھارت کی بہادری دیکھیں کہ رافیل لاکر صرف چھ سات سال کے بچے اور بچیاں شہید کیں، مساجد کو شہید کیا اور پاکستانی کی پانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

بھارت بھی اسرائیل کی طرح جنگ کی آڑ میں بچوں اور بچیوں اور مساجد کو نشانہ بنایا ۔ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند ملک ہیں، پہلگام واقعے پر ہم نے بھارت کو کہا کہ تیسرے فریق کو شواہد دیتے ہیں اور تحقیقات کروا لیتے ہیں، لیکن بھارت نے کہا کہ ہم نے جنگ کرنی ہے اور روائتی جنگ میں سپرمیسی کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا، لیکن ہم نے اس کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے تمام شواہد موجود ہیں، اس حوالے سے مختلف ممالک میں وفود جائیں گے، جن کو بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ ہمارے وفود امریکا اور یورپ جائیں گے اور وہاں تمام فورم پر اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات