Live Updates

سعودی وزیر خارجہ وزارتی اجلاس میں شرکت کےلیے میڈرڈ پہنچ گئے

اتوار 25 مئی 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان غزہ کی صورتحال پر تشکیل دی گئی وزارتی کمیٹی کے توسیعی اجلاس میں شرکت کےلیے میڈرڈ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق اجلاس جس میں میڈرڈ گروپ اور متعدد یورپی ملکوں کے نمائندے شامل ہیں میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال، جنگ رکوانے اور غزہ میں انسانی مصائب کے خاتمے کےلیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دو ریاستی حل سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی جو سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں آئندہ ماہ جون میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہو رہی ہے۔یاد رہے غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب اور اسلامی وزارتی کمیٹی کے ارکان نے جمعہ کو پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بروٹ سے ملاقات کی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات