کس ٹیم کا پی ایس ایل چیمپئن بننا مشکل ہی سابق کرکٹر نے بتادیا

لاہور کیخلاف جیتنا آسان نہیں ہوگا، لاہور قلندرز کیلئے فخر زمان کی فارم ضروری ہے،کامران اکمل

اتوار 25 مئی 2025 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیمپئن بننا مشکل لگ رہا ہے، لاہور کیخلاف جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ سابق قومی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ لاہور نے جس طرح کم بیک کیا ٹیموں کو قریب نہیں آنے دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے لاہور کیخلاف جیتنا آسان نہیں ہوگا، لاہور قلندرز کیلئے فخر زمان کی فارم ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بالنگ بھی مضبوط ہوگئی ہے، فائنل کا جو ٹاس جیتیگا 80 فیصدامکان ہے فاتح بھی ہو۔سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کون جیتے گا یہ کہنا مشکل ہے، لاہور اور کوئٹہ دونوں برابر کی ٹیمیں ہیں، لگتا یہی ہے کوئٹہ پی ایس ایل 10 کی چیمپئن بنے گی۔باسط علی کا کہنا تھا کہ شاہین نے اپنی ٹیم بنائی، لوکل کھلاڑی اچھا کھیل رہیہیں، کراچی کنگز کے انٹرنیشنل کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے تھے، پی ایس ایل فائنل اچھا ہونا چاہیے، میچ آخری اوورتک جانا چاہیے۔