پاکستانی عازمین حج کی شکایت کے ازالہ کے لیے وزارت مذہبی امور کا سپورٹ سسٹم 24 گھنٹے فعال ہے ، عبید اللہ زکریا

اتوار 25 مئی 2025 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے شکایات و مانیٹرنگ اینڈ ویجیلنس عبید اللہ زکریا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور و بین الاقوامی ہم آہنگی نے پاکستانی عازمین حج کی مدد کے لیے ایک شکایات کے اندراج کا نظام قائم کیا ہے جو ہفتہ کے سات دن 24 گھنٹے شکایات کے بروقت حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عبید اللہ زکریا نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے رواں سال سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی ضروریات کی فراہمی کے لیے ایک شکایات کا ایک مضبوط میکنزم قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام لاجسٹک خدشات سے لے کر صحت اور حفاظت کے معاملات تک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عازمین حج کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کے ازالہ کیلئے تربیت یافتہ افراد پر مشتمل عملہ تعنیات کیا گیا ہے جو مسائل کو فوری اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے وقف ہے۔ عازمین حج بشمول فون، ای میل اور ذاتی طور پر شکایت سیل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔