پتوکی ملزم نے ریٹائرڈ سکول ٹیچرسے سود پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لیکر اسے اغوا کرکے چھریوں کے وار سے قتل کردیا نع

اتوار 25 مئی 2025 12:55

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پتوکی ملزم نے ریٹائرڈ سکول ٹیچرسے سود پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لیکر اسے اغوا کرکے چھریوں کے وار سے قتل کردیا نعش کھیتوں سے برآمد ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ بلال کالونی پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا کہ میرے خاوند کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے ہیں اغوا کے مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی نامعلوم ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے مغوی کو قتل کیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او سٹی پتوکی کو فوری ملزمان کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم اقبال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس نے صدر امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی کو بتایا کہ قاتل ملزم اقبال نے سود پر مقتول ذوالفقار سے ڈیڑھ لاکھ کی رقم حاصل کی اور 19 ماہ کی اقساط ادا کر رہا تھا سود کی رقم ادا کرنے سے تنگ آ کر 61 سالہ ذوالفقار کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اسکا موبائل فون نالے میں پھینک دیاتھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ۔