Live Updates

یو این سیکرٹری جنرل کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائیں ،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 25 مئی 2025 14:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل کی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، سید شاہد یوسف شاہ، سید شکیل یوسف شاہ، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحمد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، فردوس احمد شاہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد شفیع بٹ، ظہور احمد بٹ، شکیل احمد یتو، عمر عادل ڈار، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر،انسانی حقوق کے علمبردارخرم پرویز، احسن اونتو اور صحافی عرفان مجید ودیگر کی رہائی کا مطالبہ کیاجو بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کریں اور کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائیں جس کی ضمانت انہیں عالمی ادارے کی قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم وتشدد،فوجی محاصرے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور سندھ طاس معاہدے معطلی سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،جس کی وجہ سے کشمیریوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طورپر مشکلات کا سامنا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فوجی انخلاء، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔انھوں نے عالمی اداروں سے کہا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات