Live Updates

سردار ایاز صادق کی یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی حکومتوں، پارلیمانوں اور عوام کو مبارکباد

اتوار 25 مئی 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی حکومتوں، پارلیمانوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افریقی اقوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یومِ افریقہ اتحاد، ترقی اور امن کا دن ہے، پاکستان اور افریقی اقوام کے مابین دیرینہ تعلقات موجود ہیں،پاکستان اور افریقی اقوام کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الپارلیمانی تعاون وقت کی ضرورت ہے، پاکستان افریقی اقوام کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی، حکومت پاکستان کی"لُک افریقہ" اور "انگیج افریقہ" پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاکستان تجارت، تعلیم، صحت اور ماحول کے شعبوں میں افریقی ممالک سے تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے،افریقی یونین کا علاقائی ترقی میں کردار قابلِ تعریف ہے، افریقی اقوام کی عالمی امن کے لیے اہم خدمات قابل ستائش ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات