صدر مملکت کا خیبر پختون خواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اتوار 25 مئی 2025 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختون خواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار ۔