قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

پیر 26 مئی 2025 12:11

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان  کی پی ایس ایل فائنل میں لاہور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نےپی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنےایک تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ ٹیم کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

تمام ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لاہور قلندرز نے زبردست مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی کامیابی اور کھیل کے فروغ کے لیے دعا گو ہوں۔