پی ایس ایل فائنل، فیلڈنگ کے دوران لاہورقلندرز کے دو کھلاڑیوں کی آپس میں زور دار ٹکر

دونوں کھلاڑی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی، آصف علی چکر آنے کے بعد گراؤنڈ سے چلے گئے

پیر 26 مئی 2025 15:04

پی ایس ایل فائنل، فیلڈنگ کے دوران لاہورقلندرز کے دو کھلاڑیوں کی آپس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم باؤنڈری لائن پر آپس میں ٹکرائے۔دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد میچ شروع ہوا تو فیلڈنگ کے دوران آصف علی کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر میدان سے باہر لے گئے۔