Live Updates

’میں ان سے خوش نہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو پاگل قرار دے دیا

ہم اچھے تعلقات رکھتے تھے لیکن اب وہ شہروں پر حملے کر رہا ہے جسے میں پسند نہیں کرتا، پیوٹن چاہتا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضہ کرلے؛ امریکی صدر کا بیان

Sajid Ali ساجد علی پیر 26 مئی 2025 13:32

’میں ان سے خوش نہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو پاگل ..
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر سب سے بڑے فضائی حملے کے بعد انہیں پاگل قرار دے دیا۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں پیوٹن کو لمبے عرصے سے جانتا ہوں، ہم اچھے تعلقات رکھتے تھے لیکن اب وہ شہروں پر حملے کر رہا ہے جسے میں پسند نہیں کرتا، پیوٹن بالکل پاگل ہو گیا ہے وہ چاہتا ہے کہ پورے یوکرین پر قبضہ کر لے لیکن یہ روس کے زوال کا باعث بنے گا، دوسری طرف زیلنسکی کے بیانات بھی ان کے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، اس لیے انہیں فوراً بند ہونا چاہیئے۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کو روس نے یوکرین پر 367 ڈرونز اور میزائل داغے ہیں جو 2022ء میں مکمل حملے کے بعد سے ایک رات میں سب سے زیادہ تعداد ہے، اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اس حملے کے بعد یوکرین کے کئی علاقوں میں ڈرونز اور میزائل اٹیک سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجائے گئے، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن کی روسی حملوں پر خاموشی کو پیوٹن کی حوصلہ افزائی قرار دیا اور ماسکو پر سخت دباؤ ڈالرتے ہوئے مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً 2 گھنٹے تک فون کال کے دوران بات چیت ہوئی، جس میں امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت بہت اچھی رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے، اس سلسلے میں یوکرین نے باضابطہ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کی ہے اور پیوٹن نے کہا ہے روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن یادداشت پر کام کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات