آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پیر 26 مئی 2025 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی/جنوبی پبجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : مٹھی 46، جیکب آباد، دالبندین ، بدین اور چھور میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔