Live Updates

پونچھ ،بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی

پیر 26 مئی 2025 22:57

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے علاقے کلائی میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک اورگاڑی کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پونچھ سے دس کلو میٹر دور کلائی علاقے میں ایک فوجی گاڑی نے ایکو گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے اِس ضمن میں ایک کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات