Live Updates

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

پیر 26 مئی 2025 23:05

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت ہوگا۔

(جاری ہے)

زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحی کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کی تھی۔سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی جس کا مطلب ہے کہ عید الاضحی کا تہوار پورے پاکستان میں 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات