Live Updates

ژ*تاجروں کی طرف سے دی گئی بجٹ تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے‘ اجمل بلوچ

ڑ* ڈیجیٹل انوائسنگ کی شرط پر مرحلہ وار عمل درآمد کرایا جائے‘ خالد چوہدری

پیر 26 مئی 2025 21:15

)اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی۔ جی الیون کے صدر نعیم اعوان -جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی۔آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ -جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز۔ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان۔

جنرل سیکرٹری نعیم اقبال. جی نائن کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار۔ جنرل سیکرٹری شاہد عباسی۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ۔ ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان۔ سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری۔ میلوڈی کے صدر اظہر اقبال - بلیو ایریا ایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف - پی ڈبلیوڈی کے صدر چوہدری ریاست - جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الغفار۔

(جاری ہے)

بھارہ کہو صدر راجہ زاہد دھنیال اور آب پارہ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ دس جون کو وفاقی بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ تاجروں نے بجٹ کے لئے اپنی تجاویز سے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا ہے۔ بجٹ تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بجائے سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کاروباروں کے لئے پی او ایس کی شرط لگائی گئی ہے جو کہ نا مناسبت ہے چھوٹے چھوٹے اور گلی محلے کی دوکانوں کے لئے پی او ایس کے قانون پر مرحلہ وار عمل درآمد کرایا جائے۔

تاجر برادری نے نئے ٹیکس گزاروں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔لیکن ایف بی آر نیٹ میں اضافہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہاہے ٹیکس نیٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بجٹ میں نان فائلرز کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ختم کی جائے۔ فائلر بننا ضروری قرار دیا جائے۔ ملکی معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے کاروباری برادری انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔

چھوٹے تاجروں کے لئے بجٹ میں پیکج کے بجائے ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ حکومت سٹیٹ بنک کو ہدایات دے کہ دوکانداروں کو سٹاک کے بدلے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے احکامات جاری کے۔ ٹی آر ون کے رجسٹرڈ افراد کے علاوہ ڈیجیٹل انوائسنگ کی شرط موخر کی جائے۔ پراپرٹی اور کنسٹرکشن کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کی وجہ سے درجنوں انڈسٹری چلتی ہیں اور بے روز گاری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تاجروں کی تجاویز کو نظر انداز کرنے والی روایت ختم کی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات