ٹ*27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر 26 مئی 2025 22:05

ق*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بارش کا بھی امکان ہے۔27 تا 30 مئی تک بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔