مدھیہ پردیش،قبائلی خاتون اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل

پیر 26 مئی 2025 22:20

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوابلوائیوں نے ایک قبائلی خاتون کو اجتماعی عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع کھنڈوا کے علاقے روشنی چوکی میں پیش آیا جہاں ہندوتوابلوائیوں نے دو بچوں کی ماں کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنانے کے بعد وحشیانہ تشددکر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلوائیوں نے خاتون کے جسمانی اعضاء کوجسم سے باہر نکا ل پھینک دیا۔ جائے وقوعہ سے قبائلی خاتون کے جسم کے متعد د اعضاء بکھرے ہوئے پائے گئے ہیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں قبائلیوں کو جبری بے درخلی سمیت مختلف قسم کے مظالم کا سامنا ہے۔قبائلیوں کو اکثر استحصال، پسماندگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔