Live Updates

مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی

ہمارے ایئرچیف بھی جٹ ہیں، مودی نے فلم جٹ دا کھڑاک دیکھی ہوتی تو پاکستانی عوام بارے ہرزہ سرائی نہ کرتا،پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں یہی ہماری اسٹریٹجی ہے، رہنماء پی ایم ایل این طارق فضل چوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 مئی 2025 22:53

مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 مئی 2025ء ) پی ایم ایل این کے طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی،ہمارے ایئرچیف بھی جٹ ہیں، مودی نے فلم جٹ دا کھڑاک دیکھی ہوتی تو پاکستانی عوام بارے ہرزہ سرائی نہ کرتا،پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں یہی ہماری اسٹریٹجی ہے۔

انہوں نے جیونیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی، مودی نے اگر یہ فلم دیکھی ہوتی تو اس کو پتا ہوتا کہ پاکستان کے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھوبھی ایک جٹ ہیں،اس یہ فلم دیکھی ہوتی تو وہ کبھی اس طرح کی ہرزہ سرائی نہ کرتا، ایک اور فلم ہے جٹ دا کھڑاک ، جو کہ مودی دیکھ چکا ہے، اب پھر کھڑاک دکھائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔

(جاری ہے)

مودی کے یہ بیانات شرمندگی چھپانے کیلئے ہیں، یہ گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔جنگ میں ناکامی اور شرمندگی چھپانے کیلئے مودی ایسے بیانات دے رہا ہے، ، مودی نے پاکستان کے عوام کو دھمکانے کی کوشش کی، پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، پاکستان کی تین اسٹریٹجی ہیں، پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں بلکہ زیروٹالرنس ہے، پاکستان کیلئے دفاع کیلئے پوری قوم اور فواج پاکستان کا عزم وحوصلہ شامل ہے، دوسری اسٹریٹجی امن واستحکام ہے، فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے اپنی ہر تقریر میں کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

مطلب ہم پہل نہیں کریں گے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی رہنماء زرتاج گل وزیرنے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقت ہیں، مولاجٹ یا گبرسنگھ کے کرداروں سے جنگ نہیں لڑی جاتی۔بھارت نے پہلگام واقعے کے بعدجب پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، تو الحمداللہ پوری قوم نے یکجہتی دکھائی، میری جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں، ہم پر تین سال ظلم ہوا پھر بھی ہمارے سوشل میڈیا نے بیانیہ کی جنگ لڑی، ہماری فضائیہ اور آرمڈ فورسز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ دنیا کے سامنے کھلم کھلی حقیقت ہے۔

سب سے پہلے سفارتی تعلقات ترجیح ہونی چاہیئے، مودی کا چہرہ ہندوتوا کی سوچ ہے، اس کو عمران خان نے پلوامہ واقعے کے بعد دنیا کو دیکھایا تھا، مودی ایک دہشتگرد ہے، سفارتی سطح پراس کا سیاہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔ اسی طرح دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی ہورہی ہے، کوئی طاقت بھی کسی ملک کے خلاف آبی جارحیت نہیں کرسکتی، بھارت سندھ طاس معاہدے پر آبی جارحیت کررہا ہے،اسی طرح کشمیر کو ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے، کشمیر ہمیشہ کی طرح ترجیح ہونی چاہیئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات