پاک فین کی انوکھی مہم : Fans   for   Fans

فینز کے جذبے کو سلام

منگل 27 مئی 2025 12:00

پاک فین کی انوکھی مہم : Fans   for    Fans
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) پاکستانیوں کے لئے کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں، ایک جنون ہےاور اس جنون کے آگے نہ موسم کی شدت کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ کوئی اور رکاوٹ۔ PSL   میں پاکستانی فینز کی دلچسپی عروج پر تھی اور شدید گرمی میں بھی اہلیان لاہور نےقذافی اسٹیڈیم کی رونقیں ماند نہیں ہونے دیں۔ایسے میں پاک فین نے فینز کے اس شوق کو ہوا دینے کے لئے Fans   for   Fans   نامی ایک دلچسپ اور منفرد سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں شائقین کو ہاتھ کے پنکھے فراہم کئے گئے،  تاکہ وہ گرمی میں بھی میچ کا بھرپورلطف اٹھا سکیں۔

شدید گرمی میں یہ دلکش پنکھے فینز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ۔ شائقین نے پاک فین کی اس سر گرمی کو خوب سراہا اور کہا کہ پاک فین نہ صرف بہترین پنکھے بناتا ہے بلکہ اپنے لوگوں کا  بھی بھرپور خیال رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


پاک فین 75 سال سے زائد عرصے سےپاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور اس کی پروڈکٹس اپنی جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

پاکستان کے پہلے ایپ کنٹرولڈ فین اور بجلی کی سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد تک بچت فراہم کرنے والے انورٹر فینز کے ساتھ پاک فین پاکستان میں جدت اور ٹیکنالوجی کی اصل پہچان ہے۔ Fans   for   Fans  کے ذریعے پاک فین نے ثابت کیا کہ وہ صرف فینزہی نہیں بناتا،بلکہ کرکٹ فینزکا بھی خیال رکھتا ہے، کیونکہ پاک فین کا ماننا ہے کہ فینز کو ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔