Live Updates

سرگودھا سمیت ملک بھر میں28 مئی کو یوم تکبیرمنایا جائے گا، ڈاکٹر لیاقت علی خان

منگل 27 مئی 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ سرگودھا سمیت ملک بھر میں28 مئی کو یوم تکبیر ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں جارحیت کی جس کاپاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔دنیا نے مان لیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات