
معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کے اقتصادی مستقبل کا بنیادی ستون ہے، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مالی شفافیت، شمولیت اور کارکردگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کااجلاس سے خطاب
منگل 27 مئی 2025 18:37

(جاری ہے)
اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے کئی اہم تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام شہری اور کاروباری ادارے نقدی کے بجائے ڈیجیٹل لین دین بالخصوص راست جیسے فوری ادائیگی نظام کو مزید فروغ دے اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان باہمی رابطے کو بہتر بنایاجائے تاکہ صارفین کو زیادہ آسانی اور انتخاب کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید پرکشش بنانے کے لیے موجودہ مراعاتی نظام میں توازن ضروری ہے۔ چھوٹے تاجروں اور پسماندہ طبقات تک رسائی بڑھانے کے لیے مرچنٹ سروسز، ادائیگی کے ڈھانچہ اور دیگر اخراجات میں کمی کو ترجیح دی جائے گی۔وزیرخزانہ نے کمیٹی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کے اقتصادی مستقبل کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مالی شفافیت، شمولیت اور کارکردگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور یہ قدم معیشت کی پائیداری، مسابقت اور جامع ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل نظام جدید مالیاتی ڈھانچے کی بنیاد ہے۔ ہمیں فوری اور مربوط انداز میں ایسا ماحول بنانا ہو گا جہاں ہر پاکستانی شہری باآسانی اور محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکے۔ وزیر خزانہ نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ان تجاویز پر عملدرآمد کے لیے ایک واضح اورنظام الاوقات پرمبنی لائحہ عمل تیار کرے، جو وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا تاکہ ان پر پالیسی سطح پر مزید کارروائی کی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.