Live Updates

پانی زندگی ہے،پانی کو احتیاط سے استعمال کریں،فراز رفیق

سیاسی سماجی تنظیمیں شہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کریں، میڈیا سے گفتگو

منگل 27 مئی 2025 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)معروف تاجر رہنما فراز رفیق نے کہا کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں ۔ گرمی میں عوام گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ جائیں۔ پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کیلئے بھی گھروں کی چھتوں پر پانی رکھا جائے۔

پانی زندگی ہے،پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

فراز رفیق نے سماجی رہنمائوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سماجی تنظیمیں شہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کریں۔ ہر شہری ایک درخت لازمی لگائے۔تاجر برادری بھی شہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کرے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات پیش کئے جائیں گے۔ حکومت مصنوعی بارش کے انتظامات کرے۔

شہر میں بارش نہ ہونے سے گرمی میں اضافہ ہورہا ہے۔ کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ صرف اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جائے۔ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔ جو لوگ یا ادارے شجرکاری کرسکتے ہیں ۔ وہ شہریوں کے ساتھ مل کر پودے لگائیں۔ ان کی حفاظت کیلئے بھی کام کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات