ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

منگل 27 مئی 2025 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 26، پشاور (ایئرپورٹ 23، سٹی 12)، باچا خان ایئرپورٹ 21، بالاکوٹ 18، چراٹ 11، پٹن 08، دیر (زیریں 08 ،بالائی 02)، میرکھانی 06، کالام05،تخت بائی02،چترال،سیدو شریف01،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب میں اسلام آباد (ایئرپورٹ 09، گولڑہ 01)، اٹک 04، راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ 01)، گلگت بلتستان میں بونجی 07، استور میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد49،دادو48،شہید بینظیر آباد،سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔