
غ*سندھ حکومت سے بارہ ارب روپے دلوانے پر بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں، میئر کراچی
kمرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی سٹی کونسل کا اجلاس
منگل 27 مئی 2025 19:30
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ کورٹ کو ری کال کرنے کیلئے ایمرجنسی درخواست کی ہے، ابھی فیصلہ نہیں آیا ہے۔
جو بھی اہم نکات ہوں گے وہ مسائل واٹر کارپوریشن کے افسران تک پہنچائیں گے۔اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے چیف انجینئر بلک سید اعجاز احمد کو میئر کراچی نے اجلاس سے باہر بھیج دیا جس پر اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے کہا کہ آپ انہیں باہر کیوں بھیج رہے ہیں، افسران کو اجلاس میں شرکت کرنے دیں۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ متعلقہ افسر نہیں اسطرح تو تمام وال مینوں کو بھی یہاں بلا لیں۔ اگلے اجلاس میں کوشش ہوگی سی ای او اور سی او او یہاں موجود ہوں۔نجمی عالم نے کہا کہ کراچی کو تین زون میں بانٹ دیا جائے افسران بھی تعینات کیے جائیں تاکہ مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں، واٹر کارپوریشن کے ریونیو میں بلنگ کا حصہ بہت کم ہے، ساٹھ کروڑ بمشکل جمع ہوپاتے ہیں یہ ادارے کے کام کرنے کے لیے بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے محکمہ ریونیو میں اہلیت نہیں، چار سو اسامیاں خالی ہیں، متعدد کچی آبادیوں کو لیز کردیا گیا ہے وہاں بھی نارمل سلیب سے بل وصول کیا جائے۔ ٹیکس نیٹ بڑھائے بنا واٹر کارپوریشن کو چلانا ناممکن ہے۔نجمی عالم نے کہا کہ کچی آبادیوں کو بھی نارمل آبادیوں والی بلنگ ہونی چاہیے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کراچی کا زیادہ پانی کچی آبادیوں میں جارہا ہے، ویسٹ میں لوگوں نے اپنی لائنیں ڈالی ہوئی ہیں اسکے پیسے لیتے ہیں، جس کی نوے فیصد بلنگ کم ہوگی اسکا پیسہ بند کیا جائے، ادارے میں حاضری کا نظام بہتر بنانا ہوگا.مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے تھری کی لائن سے پانی زیادہ چوری ہورہا تھا، اب اس لائن کو ایلیویٹڈ بنایا جارہا ہے تاکہ چوری کو روکا جاسکے، ادارے کا کنزیومر چودہ لاکھ ہے، بل محض پانچ لاکھ لوگوں کو ڈیلیور ہوتا ہے اور بل تو اس سے بھی کم لوگ دیتے ہیں۔ لوگ بل دیتے ہی نہیں جیسے پانی ملتا نہیں لیکن سوائے چند ٹیل کے علاقوں کے پانی دستیاب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے تصور ہے کہ واٹر بورڈ پانی نہیں دیتا، اسی بل میں پانی اور سیوریج کی دونوں کی سروسز کے پیسے ہیں، جب ہم نے ٹیک اوور کیا 1.1 ارب آمدنی تھی اب 1.8 ارب روپے ہے، اس آمدنی کا زیادہ حصہ مینٹیننس میں خرچ ہوجاتا ہے، بعد ازاں سٹی کونسل کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.