Live Updates

e چین نے پاکستان کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے

پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، چینی سفیر

منگل 27 مئی 2025 20:20

9 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) چین نے پاکستان کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کو چینی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ گزشہ روز نیوٹیک (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن پاکستان )کے زیر اہتمام چین چیمبر آف کامرس پاکستان کے تعاون سے جاب فیر منعقد کیا گیا۔

جاب فئیر میں 5سو ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو جاب دی جائے گء۔ جاب فئیر میں تین ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی اس موقع پرچینی کمپنی تھانگ انٹرنیشل اور پاکستانی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مابین آئی ٹی و ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کرنے کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو ساز گار مواقع فراہم کرے گا تو چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پہ مشتمل ہے جو پاکستان کے لیے بونس ہے۔

چین پاکستانی نوجوانوں کو جاب دینے کے لیے پرعزم ہے اس عمل سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ چین میں 11ہزار سے زائد ووکیشنل ادارے ہیں جہاں سے ہر سال دس ملین نوجوان ہنر مند بنا کے نکلتے ہیں۔پاکستانی نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آنا چاہیے اس میں مواقع زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ چین تعلیم ' سائنس و ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے میدان میں تعاون کر کے پاکستان کو فائدہ دے گاانہوں نے کہ چین پاکستانی نوجوانوں کو ٹریننگ دے گا پاکستانی نوجوان پاکستان کے لیے بونس ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی خطے میں خوشحالی اور استحکام کی علامت ہے۔چین اقوام عالم میں ابھرتی ہوئی قوم ہے۔ پاکستان اہم دور سے گزر رہا ہے۔ اس موقع پر چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے کہا کہ کراچء کے 20 ووکیشنل اداروں کا چینی کمپنی تھان کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا یہ معاہدہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل شعبہ میں ہوا ہے اس معاہدے کے تحت سمارٹ لیبر بنائی جائیں گی قبل ازیں جاب فئیر کی افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت تعلیم و تربیت وجہیہ قمر نے کہا کہ یہ جاب فئیر سے بڑھ کر ایک اعلان ہے کہ پاکستانی ہنر مند نوجوان انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں ہمارے نوجوان جاب سیکر نہیں فیوچر میکر ہیں۔

پاکستان مزاحمت اور حوصلہ مندوں کی زمیں ہے جب پاک چین اکنامک رہداری ایک روڈ نہیں بلکہ ایک منزل کا تعین ہے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویڑن ہے کہ ہنر مند پاکستان ہی اڑان پاکستان کا سبب بنے گا ہم ایک ہنر مند پاکستان بنا کر ہی پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر سکتے ہیں۔چئیرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وجہیہ قمر کی مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے انتہائی کم وقت میں جاب فئیر کا انعقاد ممکن ہو سکاانہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا ویڑن تھا جس کیوجہ سے اس فئیر کا انعقاد ممکن ہو سکا۔

ہنر مند پاکستان ہی مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد بنے گا میں چینی سفیر اور چائنہ چیمبر آف کامرس کی مشکور ہوں کہ آج بائیس چینی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں جو ہمارے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں اج چار سو امیدواروں کو جاب دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق ملک بھر میں نیوٹیک جاب فئیر کا انعقاد کرے گا۔

چائنہ چیمبر آف کامرس کے صدر وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ پاکستان میں پاور ،کنسٹرکشن آئی ٹی کمپنیاں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہے یہ نیوٹیک کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔ پاکستانی ادارے چینی ٹیکنکل اداروں سے الحاق کرکے پاکستان کو ہنر مند بنا سکتے ہیں اور جاب کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگیپاکستان میں کئی چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جہاں نوجوانوں کے لیے مواقع ہیں۔

ڈی جی نیوٹیک حیدر عباس نے کہا کہ یہ پی ایم کا ویڑن تھا اس جاب فئیر سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گااور معیشت ترقی کرے گے یہ جاب فئیر باہمی خوشحالی کا میلہ ہے چینی اکنامک قونصلر یانگ گوایوان نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلی بار ایسے جاب فئیر کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چینی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں اور پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں دے رہی ہیں۔

جاب فئیر میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اور چینی کمپنیوں کو اپنی سی ویز بھی جمع کروائی جبکہ وزیر مملکت وجہیہ قمر نے اسٹالز کا دورہ بھی گیا۔ واضح رہے اس جاب فئیر کے حوالے چئیرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال نے گزشتہ برس چینی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا تھا اسی معاہدے کے تحت اس جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا اور چینی کمپنیاں شریک ہوئیں۔ واضح رہے کہ یہ جاب فیئر اور ہونے والے یہ ایم او یوز دسمبر 2024 کو چین اور نیوٹیک کی چیئرپرسن گلمینہ بلال احمد کے مابین ہونے والے ایم او یو کا تسلسل ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات