;سندھ کے علاقوں میں آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں موجود بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں، ڈپٹی کمشنر جعفر آباد

منگل 27 مئی 2025 20:25

۔ جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے ضلع جعفرآباد میں جاری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے سم شاخ کے مقام پر بین الصوبائی سرحدی ٹرانزٹ پوائنٹ کا جائزہ لیا ٹیموں سے ملاقات کی اور جاری پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر خدمات سرانجام دینے والی ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے علاقوں میں آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں موجود بچوں کو ہر صورت پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئیے بغیر بلوچستان میں داخل نہ ہو اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ٹرانزٹ پوائنٹ پر قائم پولیس کی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایت دیں کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق مفاد عامہ میں خدمات سرانجام دیں تاکہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔