صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق کی یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

منگل 27 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کے ایٹمی تجربات خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں بالخصوص ڈاکٹر عبدالقدیر ، انجینئرز اس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت کا حصول ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جس کیلئے پوری قوم ان تمام لوگوں کی ممنون ہے جنہوں نے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے لوگوں کی فکری ترقی میں سرمایہ کاری کرے گا اور سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنا کر اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا۔